حسین محنتی 20 جون کو سکھر کا دورہ کریں گے

150

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی 20 جون کو سکھر اور 21 جون کو خیرپور میرس اضلاع کا دورہ کریں گے۔ صوبائی اعلامیے کے مطابق وہ اپنے دورے میں دعوتی، تنظیمی اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ ضلعی و مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوںگے۔