اسد اللہ بھٹو‘ حسین محنتی کا انجینئر عبدالمالک کے والد سے تعزیت

211

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو، صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے معروف دانشور اورسابق جنرل مینیجر واپڈا انجینئر عبدالمالک میمن کی وفات پر ان کے گھر گلشن اقبال پہنچ کر والد اور جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن استاد عبدالحق میمن سے اظہار تعزیت، مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔مرحوم کے چھوٹے بھائی عبداللطیف میمن اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی ساتھ موجود تھے ۔