انجینئر عبدالرؤف مغل کے ایصال ثواب کے لیے آن لائن تعزیتی نشست

288

پاکستان رائٹرز کلب اوراس کے لیڈیز چیپٹر کے سابق صدر انجینئر عبدالرؤف مغل مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے آن لائن تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ورثا اور عزیز و اقارب کے علاوہ سابق سفیر پاکستان سعودی عرب منظور الحق نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
تعزیتی نشست کا آغاز زبیر بھٹی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت طاہرہ کاشف نے پیش کی۔ پاکستان رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کے سرپرست اعلیٰ فیض احمد النجدی نے مرحوم عبدالرؤف مغل کی شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت شفیق، درد مند، دوسروں کا احساس کرنے والے، با اصول اور منظم زندگی گزارنے والوں میں سے تھے۔ کلب کے ارکان میں زبیر بھٹی، ڈاکٹر نادیہ ، شاہین جاوید، عنبرین فیض، ایمن ظہیر، قندیل ایمن، طاہرہ کاشف، صدر کلب نوید الرحمن نے مرحوم کی ذات اور زندگی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر کمیونٹی کی اہم شخصیات زاہد شریف ، امتیاز احمد ، ذکا اللہ، طارق محمود مغل، کینیڈا سے عارف مرزا، سادات ، طلحہ زہیر ، شمائلہ ملک ، ڈاکٹر منصور میمن، انجینئر شفیق ، وسیم ساجد ، تنویر میاں ، گوہر رفیق ، سابق صدر پاکستان رائٹرز کلب بشیر احمد ، فیاض ملک ، قاضی اسحاق میمن ، الماس ممتاز ، حشام سید، رضوان احمد ، ڈاکٹر ریاض چودھری ، مبشر انوار بھی موجود تھے۔