طلعت محمود کی جانب سے عشایئے کا اہتمام

180

سعودی عرب میں پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی فنانس سیکرٹری طلعت محمود کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی کے سابق عہدیداران سمیت کارکنوں نے شرکت کی۔ طلعت محمود نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کی گئی آسانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کامیاب پالیسی کی وجہ سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے۔ پی ٹی آئی ریاض ریجن کے سابق صدر چودھری شبریز اختر نےاوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے اور انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی، خیبر پختونخوا ونگ کے سابق صدر تاج محمد خان، جنرل سیکرٹری عبداللہ ملک، ذاکر دیشانی، افضل قیوم، شعیب آرائیں، ڈاکٹر حکیم، ڈاکٹر سلمان شاہد، خرم خان، وسیم خان، زبیر خان بلوچ، قیصر شریف اور گل زیب کیانی و دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم اور حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔