حلقہ پی پی 38 کےضمنی انتخاب میں چودھری طارق سبحانی کی حمایت کا اعلان

240

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کی جانب سے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں چودھری خوش اختر سبحانی کی وفات کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں چودھری طارق سبحانی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں عہدیداروں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ 28 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں چودھری طارق سبحانی کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے ان کو کامیاب کروانے کے لیے ہم اوورسیز پاکستانی اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور نواز شریف کے بیانیے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کی جیت ہو گی۔
اس موقع پر ریاض ریجن کے صوبائی چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان، مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلیٰ رانا محمد اشرف، ریاض ریجن کے صوبائی صدر میاں طارق جنید، نور خان شنواری، مکرم نصیر، ملک لیاقت اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔