مکہ مکرمہ: افغان اورپاکستانی اسکالرز نے امن کےاعلامیے پردستخط کردیے

317

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی، افغان اور پاکستانی اسکالرز نے افغانستان میں امن کے اعلامیے پردستخط کیے۔ تقریب میں ورلڈ مسلم لیگ (ایم ڈبلیو ایل) کے سربراہ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ، پاکستان کے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور افغان وزیر حج محمد قاسم حلیمی نے شرکت کی۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے افغانستان میں امن کے اعلان کی حمایت کی۔ پاکستانی سفیر جنرل (ر) بلال اکبرنے اس موقع پر کہا کہ وہ افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار کرنے پرسعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔ افغانستان کے ساتھ ماضی کی تلخیوں کا صفحہ پلٹنے اور امن قائم کرنے کا ابھی موقع میسرہوا ہے۔ ہم اس کانفرنس کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ افغان سفیر احمد جاوید مجددی نے کہا کہ مکہ کانفرنس جنگ اور تباہی کو ترجیح دینے والے عناصر کے نام کھلا پیغام ہے۔ سعودی عرب نے ہمارے عوام کے امن اور سلامتی کے لیے ہمیشہ کام کیا ہے۔