ایپکا پاپولیشن سندھ کے مطالبات

159

ایپکا پاپولیشن سندھ کے رہنمائوں کی قیادت میں گزشتہ دنوں سندھ میں مظاہرے کیے گئے۔ کراچی پریس کلب بھی ان رہنمائوں نے پر امن احتجاج کیا۔ رہنمائوں کا مطالبہ تھا کہ فلاحی سینٹرز کی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں شفٹنگ منظور نہیں۔ ایگریڈیشنز اوور ٹائم اسکیل کی منظوری وفاق کی طرز پر 25 ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس کی جائے۔ رسک الائونس، یوٹیلیٹی الائونس، تنخواہوں میں 200 فی صد اضافہ کیا جائے، سوشل میل موبائلائزرز کے لیے 11 گریڈ کیا جائے، نئی بھرتیوں میں سینئر اور ریٹائرڈ ملازمین کی اولاد کے لیے روزگار فراہم کرکے سن کوٹہ پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم کیے جائیں بصورت دیگر سندھ بھر سے ہزاروں پاپولیشن ملازمین بمع اہل خانہ کراچی میں وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔