محکمہ زراعت ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں

172

چیئرمین ایریگشن ورکرز یونین جمڑاؤ ڈویژن، ممبر آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین فیڈریشن و پیپلز لیبر بیورو ضلع میرپورخاص کے رہنما جاوید بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ادارے کے مزدوروں اور ان کے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے، حال ہی میں ایریگیشن کے مختلف سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینئر ترین سب داروغوں کو مستقل داروغوں میں پروموٹ کروایا گیا ہے، جو ہمارا دیرینہ مطالبہ اور ملازمین کا حق بھی تھا۔ مزدوروں کو اگلے گریڈ میں پروموشن دینے پر ڈائریکٹر نارا کینال مجتبیٰ داھمرہ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوسرے جائز مطالبات میں سن کوٹہ کا اطلاق تاکہ ریٹائر ملازمین جن کی اولاد اس آس میں بیٹھی ہے کہ انہیں ان کے والد کی جگہ پر روزگار دیا جائے گا انہیں بھی ملازمت فراہم ہو۔ اس کے علاوہ گھوسٹ ملازمین جو ادارے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اس سلسلے میں بھی ڈائریکٹر سے ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم مسئلے کی طرف توجہ دے کر ادارے کو مالی خسارہ سے بچائے۔ انہوں نے ہم امید کرتے ہیں کہ ڈائریکٹر نارا کینال اور ہمارے معزز انجینئر ہمارے مطالبات پورے کریں گے۔