نیب میں نامزد SESSI افسران کیخلاف پٹیشن دائر

184

سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد رجسٹری میں پٹیشن نمبر D-975/2021 دائر کی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری لیبر، کمشنر سیسی سمیت دیگر متعلقہ انتظامیہ سمیت نیب کے مقدمات میں ملوث افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلوں کے باوجود سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی میں تاحال نیب کے ریفرنس میں نامزد ملزمان اپنی پوسٹوں پر ابھی تک موجود ہیں۔ انھیں عدالتی حکم کے مطابق فوری طور پر ان کی پوسٹنگ سے ہٹایا جانا چاہیے تھا۔یاد رہے کہ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے سابق کمشنر سمیت 20 سے زائد افسران پر کروڑوں روپے کی خردبرد کرنے پر اب تک دو ریفرنس 15/2018 اور 21/2020 بن چکے ہیں جس میں چار ملزمان نیب کی حراست میں ہیں جبکہ دیگر عدالتوں سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا چکے ہیں۔ نیب سندھ، سیسی میں سیکڑوں جعلی بھرتیوں سمیت دیگر معاملات کی بھی انکوائری کررہا ہے۔ اس پٹیشن میں ڈائریکٹر پروکیورمنٹ سیسی، ڈاکٹر سعادت میمن، آڈٹ آفیسر نفیس احمد سمیت دیگر افسران کو فوری طور پر ان کے عہدہ سے ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے۔