نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز جیت لی

188

ایجبسٹن(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-0 سے جیت لی۔ بلیک کیپس نے 38 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میٹ ہینری کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ اتوار کو ایجبسٹن، برمنگھم میں ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 122رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹرینٹ بولٹ نے پہلی ہی گیند پر اولی سٹون کو 15 کے انفرادی سکور پر آئوٹ کرکے انگلینڈ کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ میٹ ہینری اور نیل ویگنر نے 3، 3 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں 85 رنز کی برتری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 38 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔