نیشنل تائیکوانڈوکلب کے تحت بیلٹ پروموشن تقریب کا انعقاد

286
نیشنل تائیکوانڈو کلب میں بیلٹ پروموشن کی تقریب میں مہمان خصوصی کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو

لاہور(جسارت نیوز)نیشنل تائیکوانڈوکلب کے زیر اہتمام بیلٹ پروموشن تقریب منعقدہوئی۔ چیف کوچ خاور محمودبلیک بیلٹ 4Th ڈان( ڈبلیوٹی ایف،کوریا )نے بیلٹ پرومو شن ٹیسٹ لیے۔بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے ینگ پلیئرز کامل محمود ،برہان ساجد ،ایان ندیم،حمزہ اسلام،محمد واجد حسین اور محمد بلال حسین نے کیچوالبو، پومسا، ہنبان کروگی،ہوشن سول،سٹیچنگ ،بریکنگ اور فائٹ کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ بیلٹ پروموشن ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی براق ہائی سکول کے وائس پرنسپل شرافت علی نے یلیوبیلٹ اور خصوصی سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔ تقریب فیروز پور روڈ پر واقع چونگی امر سدھو سے منسلک جیل روڈ پر موجود قائد ملت کالونی میاں چوک پر موجود براق ہائی سکول میں ہوئی،جس میں بچوں کے والدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔