باربورا اور کترینا سیناکووا نے فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

203

پیرس(جسارت نیوز)سیکنڈ سیڈ باربورا کریجکووا اور کترینا سیناکووا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے ایگا شویٹک اور بیتھائن میٹک سینڈز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پیرس میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا اور کترینا سیناکووا نے پولینڈ کی ایگا شویٹک اور امریکا کی بیتھائن میٹک سینڈز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ان کی جیت کا اسکور 4-6 اور 2-6 رہا۔