یورو کپ ، میچ کے دوران فٹبالر کو دل کا دورہ پڑ گیا ، میچ معطل

350

کوپن ہیگن(جسارت نیوز)یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ میں ڈنمارک کے فٹبالر کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد میچ معطل کردیا گیا۔میچ میں ڈنمارک کے کھلاڑی کرسچین ایرکسن کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ میدان میں گرپڑے جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔پہلے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس حوالے سے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا)کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے فٹ بالر کرسچین ایرکسن کی طبیعت اب بہتر ہے انہیں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔واقعے کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ معطل کردیا گیا ہے، میچ روکا گیا تو مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔