ناردرن اور سندھ کرکٹ ایسو سی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان

88

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کی کْل 11 میں سے 7 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی تمام17 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔یہ تمام اسکواڈز 5 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہنے والے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ برائے 22-2021میں شرکت کریں گے۔دیگر 4 کرکٹ ایسوسی ایشنز اور ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشنز کی باقی ماندہ چاروں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان آئندہ ہفتے کردیا جائے گا۔یہ انٹر سٹی ٹورنامنٹ دراصل نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں جگہ بنانے کا ایک واضح راستہ ہے، جس کا حصہ بننے پر انہیں ستمبر سے شروع ہونے والے پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں شامل فرسٹ کلاس، نان فرسٹ کلاس، 50اوورز اور 20اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹس میں نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے۔اس ٹورنامنٹ مںو شامل ہر مچت 2 روز پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک دن میں 100 اوورز پھنکے جائیں گے۔ 2 روزہ میچ کے ہر دن مںم مجموعی طور پر 7 گھنٹوں اور 20 منٹ کا کھیل ہوگا۔ اس دوران دوپہر 12 سے 2 بجے تک 2 گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔ ان میچز کو نتجہ خیز بنانے کی غرض سے دونوں ٹیموں کے لیے پہلی اننگز کو 75 اوورز تک محدود رکھا گیا ہے۔ کسی بھی بولر کو ایک اننگز میںزیادہ سے زیادہ 15 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی۔ان اسکواڈز کا انتخاب قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے میرٹ پر کیا ہے۔ پہلی مرتبہ ہوگا کہ اس سطح پر کھلاڑیوں کو میچزکٹ بھی دی جائے گی۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیاہے۔سیزن 21-2020 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کوڈومیسٹک کنٹریکٹس کے تحت 17 سے لے کر 34 لاکھ روپے تک معاوضہ دیا گیا تھا۔یہ خطیر رقم پی سی بی کی اس پالیسی کی عکاسی کرتی ہے کہ جو پی سی بی نے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں فرق کم کرنے کی غرض سے بنا رکھی ہے۔ اس پالیسی کے تحت پی سی بی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کی پذیرائی کرنا چاہتا ہے۔ جبکہ باقی ماندہ 69 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان آئندہ ہفتے کردیا جائے گا۔ان ٹیموں کے کوچز کی تقرری کے بعد اسکواڈز کے کپتانوں کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔