جی- 7 ممالک کا ایک ارب کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کا اعلان

151

لندن (آن لائن) دنیا کی 7 بڑی معیشتوں کی تنظیم ’’جی 7‘‘ کے سربراہ اجلاس میں غریب ممالک کو ایک ارب کورونا ویکسین عطیہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے لیے نجی شعبے اور جی-20 کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ ادھر ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبرائسس نے اس بارے میں اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کورونا ویکسین کی زیادہ اور تیز رفتار فراہمی کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ جی سیون کے جرمنی میں اگلے برس ہونے والے آئندہ سربراہی اجلاس تک عالمی آبادی کے 70 فیصد حصے کی کورونا ویکسینیشن ہو جانا چاہیے۔