نیٹو سرابرہی اجلاس آج برسلز میں ہوگا، بائیڈن و دیگر رہنما شرکت کرینگے

207

برسلز (آن لائن) نیٹو کا سربراہی اجلاس آج 14 جون کو نیٹو ہیڈ کوارٹر برسلز میں منعقد ہوگا۔ جس میں امریکی صدر جو بائیڈن سمیت نیٹو اتحاد کے 30 رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ نیٹو کے اعلامیے کے مطابق نیٹو سمٹ 2021 میں شریک رہنما جس اہم موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے اس میں اتحاد کے مستقبل کے بارے میں ’’ نیٹو 2030 انیشیٹیوو‘‘ کو اپنانے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق شامل ہے۔ اس کے علاوہ الائنس کے باہمی اتحاد کو مزید وسعت دینے کا طریقہ، سیکورٹی کے لیے اپنے نقطہ نظر کو وسیع کرنے ، قواعد پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار اداکرنے اور نیٹو کو آج اور آنے والے کل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے جیسے موضوعات بھی زیر غور آئیں گے۔ علاوہ ازیں نیٹو سمٹ میں شرکا روس کے جارحانہ طرز عمل، دہشت گردی، سائبر حملوں اور دیگر خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجی، چین کا عروج اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حفاظتی مضمرات پر بھی گفتگو کریں گے۔