ادلب میں اسدی فوج کی بمباری  امدادی کارکنوں سمیت7شہری شہید

338
ادلب: بم باری کے نتیجے میں اسپتال کی دیوار اور شہری دفاع کی ایمبولنس گاڑی تباہ ہوگئی ہے

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں اسدی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ادلب کے جنوب میں رہایشی علاقوں پر حملوں میں 7 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں شہری دفاع کے 3 کارکن بھی شامل ہیں۔ اسد فوج اور ایرانی جنگجوؤں کی جانب سے ادلب میں شہری آبادیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری دفاع کی غیرسرکاری تنظیم کے ادلب میڈیا کے رپورٹر فراس خلیفہ کا کہنا ہے کہ کفرلیتا پر حملے کیے گئے حملے میں ایک شہری شہید اور 10 زخمی ہوئے۔ خلیفہ کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد شہری دفاع کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔