ہانگ کانگ: جمہوریت نواز کارکن 7 ماہ بعد رہا

355
میلبورن: ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز کارکن ایگنس چاؤ کو رہا کر دیا گیا۔ انہیں 2 سال قبل ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ان کے کردار کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 24 سالہ چاؤ کو 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم انہیں 7 ماہ بعد ہی رہا کر دیا گیا۔ حکام نے فی الحال ان کی قبل از وقت رہائی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ چاؤ نے 2014ء میں جوشوا وونگ اور نیتھن لا کے ساتھ مل کر ہانگ کانگ میں جمہوریت کے لیے احتجاجی تحریک شروع کی تھی۔