عمران خان نے عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز پر ٹیکس لگادیا ہے، بلاول بھٹو

385

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے عام آدمی کے استعمال کی ہر حیز پر ٹیکس لگادیا ہے جبکہ  عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کووہ بے نقاب کرتے رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو جبکہ بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے بعد اگلے دن اسے فورا واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے، ٹیکس لگانے کے بعد اگلے دن اسے واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔