کوئٹہ: کنویں میں گیس بھر جانے سے 4 مزدور جاں بحق

217

کوئٹہ: مری آباد میں کنویں میں گیس بھر جانے سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مری آباد میں چار مزدور کنویں میں کام کررہے تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھر جانے سے بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ مزدوروں کو فوری طور پر کنویں سے نکالنے کی کوششیں کی گئیں تاہم اس دوران آدھا گھنٹہ گزرگیا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ مزدوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔