آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

211

لاہور: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ٹیکس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے کلو مہنگا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں گندم پر ٹرن اوور ٹیکس صفر اشاریہ 25 فیصد سے بڑھا کر 1 اشاریہ 25 فیصد جبکہ آٹے کے چوکر پر سیلز ٹیکس 7 فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کردیا گیا ہے، اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 50 روپے سے بڑھ کر 11 سو 44 روپے کا ہو جائے گا۔ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو آٹے کی قیمتیں بڑھانے بارے تفصیلات سے آگاہ کرینگے، اگر ٹرن اوور ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو جولائی میں آٹے کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور یہ عوام کے ساتھ ظلم ہوگا۔