کراچی: چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف

367

کراچی: چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے، ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم را کے مطابق مطلوب بین الصوبائی کارلفٹر گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے، ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم را کا کہنا ہے کہ کار چوری میں ملوث بین الصوبائی کارلفٹر گینگ کے 5 کارندے گرفتار کرلیے ہیں، ملزمان کا تعلق کراچی اور خضدار سے ہے، زیر حراست ملزمان میں سرکاری ادارے کے 2 اہلکاروں سمیت 5 ملزمان شامل ہیں۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی کا کہنا ہے کہ ساربان عرف پپو، راشد منہاس، ریحان، راناعثمان اور سرفراز نامی ملزمان سے مختلف علاقوں سے چوری شدہ 5 کاریں برآمد کرلی گئیں ہیں ۔ ایک ملزم چوری کی کار معروف کار کمپنی میں بطور ٹیکسی سروس چلواتا ہے۔ 2021 میں بلدیہ ٹان میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ایمبولینس میں لاش روانہ ہوتے ہی ملزمان حادثے کا شکار کار لے اڑے۔