لاہور: مفت کھانا نہ دینے پر ایس ایچ او نے ریسٹورنٹ ملازمین کو گرفتار کرلیا

453
فائل فوٹو

لاہور میں مفت کھانا نہ فراہم کرنے پر ایس ایچ او نے نجی ریسٹورنٹ کے ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس اپنے دوستوں کو دعوت پر ریسٹورنٹ لے گئے اور ملازمین سے مفت کھانا دینے کا مطالبہ کیا، انکار پر ایس ایچ او نے 16 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ڈیفنس کو معطل کردیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کو سزا دی جائے گی۔