سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد گرفتار

467

محکمہ انسداد دہشت گرد نے پبجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے پنجاب کے مختلف علاقوں میں 53خفیہ معلومات پر آپریشنز کر کے3 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ گوجرانوالہ میں دوران کارروائی کالعدم تنظیم کے ارشد نامی دہشت گردگرفتارکیاگیا، ارشد نامی نے ریڈ بک میں شامل عبدالحمیدنامی دہشت گرد کو پناہ دی تھی۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے لیہ میں کارروائی کے دوران زبیر نامی دہشت گرد کو گر فتار کیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق فیصل آبادمیں کارروائی میں راشد نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، راشد کو سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ تعصب پھیلانے پر گرفتار کیا گیا۔