چین میں گیس دھماکے سے 13 شہری ہلاک ہوگئے

435

چین میں قدرتی گیس کے دھماکے سے 13 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا چین کے شہر شیان کے ضلع زانگھوان میں سبزی منڈی میں ہوا جہاں شہری خریداری میں مصروف تھے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے سے متعدد دکانیں تباہ ہوگئیں جن کے ملبے تلے کئی شہری دب گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئیں، ریسکیو ورکرز نے 140 زخمیوں کو ملبے سے نکل کر اسپتال منتقل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔