سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی چھت ٹپکنے لگی

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی چھت ٹپکنے لگی ،پانی تیسری منزل کی لفٹ کے سامنے جمع ہورہا ہے ،صورت حال ہفتے کو اس وقت سامنے آئی جب میڈیا کے نمائندے تیسری منزل پر واقع آڈیٹوریم میں صوبائی وزرا کی پریس کانفرنس کی کوریج کرنے پہنچے تھے،جب لفٹ سے واپس آنے لگے تو چھت سے پانی گرکر فرش پر جمع ہورہا تھا ،اس موقع پر اسٹاف نے بتایا کہ پانی اے سی پلانٹ کی وجہ سے گرتا ہے ،تاہم نکاسی کا نظام نہ ہونے سے پانی جمع ہوجاتا ہے۔ اس بارے میں اسپیکر اسمبلی سمیت سیکرٹری اسمبلی و بلڈنگ انچارج کو آگاہ کیا جاچکا ہے لیکن توجہ نہیں دی جارہی ہے ،اس بارے میں ائر کنڈیشن پلانٹ لگانے والی کمپنی سے بھی رابطہ کیا ہے، وہاں بھی خاموشی ہے، اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر کو 10 سال بھی نہیں گزرے ہیں شکایت موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔