بجٹ پر ن لیگ کے سیاسی بونے نوحے پڑھ رہے ہیں‘ فردوس عاشق

111

لاہور (نمائندہ جسارت) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سیاسی بونے بجٹ پر نوحے پڑھ رہے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ برباد معیشت اپنے پائو ں پر کھڑی کیسے ہوگئی؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ویمن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان میں خواتین کو کردار ادا کرنا ہوگا، خواتین کی سرگرم شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، خواتین کسی سے کم نہیں، حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ بھی عوام کی فلاح و بہبود پر مشتمل ہوگا، جس میں عام آدمی کو ہرممکن ریلیف فراہم کیاجائے گا۔