پنجاب ‘2600ارب سے زاید حجم کا سر پلس بجٹ کل پیش کیا جائے گا

442

لاہور( نمائندہ جسارت)پنجاب کاآئندہ مالی سال 2021ء 2022 ء کا 2600 ارب سے زاید حجم کا سر پلس بجٹ (کل)پیر کو پیش کیا جائے گا، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوا ں بخت پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے ،پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا جبکہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 60فیصد اضافے سے560 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تجویز ہے جس سے بجٹ میں عوام کو 50 ارب روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے،مزید 6 شعبوں میں ٹیکس ریلیف دینے کی تجویز ہے ،ریسٹورنٹس میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کو رعایت ملنے کا بھی امکان ہے۔