کراچی ‘4افراد کی گھریلو اور مالی پریشانی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی

426

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہفتے کو شہر میں 4 افراد نے گھریلو اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ،جب کہ دیگر حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے‘ایک 55 سالہ خاتون نامعلوم سمت سے آنے گولی لگنے سے زخمی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح کے علاقے ملیر ندی نزد بادل گوٹھ میں ایک مکان سے ایک شخص کی 2 سے 3 روز پرانی پھندا لگی لاش ملی‘ متوفی کی شناخت 25 سالہ مبین خان ولد میر خان میر خان کے نام سے ہوئی‘وہ مالی طور پر پریشان تھا‘ سعود آباد کے علاقے ملیر مادل کالونی میں مکان سے ایک شخص کی پھندا لگی ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولس کے مطابق متوفی کی شناخت 58 سالہ طارق محمود ولد سعید احمد کے نام سے ہوئی‘ ماڑی پور روڈ سرمست مزار کے قریب ندی کنارے سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی‘ پولیس نے لاش ایدھی سردخانے منتقل کردی‘ پورٹ قاسم مکی شاہ مزار کے قریب تیز ٹر ک کی زد میں آکر سڑ ک عبور کرنے والا 50 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا‘ ڈاکس تھانے کی حدود میں سلطان آباد کے علاقے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے55 سالہ لال زادی زخمی ہوگئی ‘ گلشن حدید شاہ ٹاؤن عیدو گوٹھ میں رہائش پذیر30 سالہ وید ولد میرمحمد کی اس کے کمرے سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی‘ اہل خانہ نے بتایاکہ اس نے گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کی۔ ادھر میںکیماڑی گلشن سکندرآباد میں25 سالہ شیر علی ولد انور خان نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔