راشد نسیم آج تربیتی اجتماع سے خطاب کریں گے

90

لاہور( نمائندہ جسارت ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم 13 جون کو منصورہ میں جاری کارکنوں کی تربیتی ورکشاپ سے صبح پونے گیارہ بجے ملک کی موجودہ صورتحال ، رجوع الی اللہ اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے خطاب کریں گے ۔ دریں اثنا راشد نسیم نے جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب ناظم مالیات سرورمرزا کی اہلیہ کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے ان کی بلندیٔ درجات و مغفرت کی دعا کی ۔