نیتن یاہو کے 12سالہ اقتدار کا خاتمہ یقینی، حتمی معاہدے پر دستخط

146

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی ) اسرائیل میں نئی حکومت کے بعد بینجمن نیتن یاہو کے 12سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے آخری اتحادی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس میں مدت کا تعین بھی شامل ہے، انتہائی دائیں بازو سے بائیں بازو کی پارٹیوں پر مشتمل مشترکہ اتحاد سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بڑے سفارتی معاملات جیسے اسرائیل فلسطین تنازع کو چھیڑنے کے بجائے زیادہ تر معاشی اور معاشرتی امور پر توجہ دے گا۔ اسرائیل کے سب سے زیادہ لمبے عرصے تک خدمات انجام دینے والے لیڈر نیتن یاہو اتوار کو ایسا اتحاد بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے جس میں پہلی بار اسرائیل کی عرب اقلیت سے بھی پارٹی شامل ہے۔ شراکت اقتدار معاہدے کے مطابق الٹرا نیشنلسٹ یامنہ پارٹی کے نفتالی بینیٹ 2 سال تک وزیراعظم ہونگے ۔ جمعہ کے روز بینیٹ کا کہنا تھا کہ اتحاد سے ڈھائی سال تک جاری رہنے والے سیاسی بحران کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس اتحاد میں شامل مختلف عناصر کتنے عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔