حکومت معذور افراد کو کوٹے پر نوکریاں فراہم کرے ، خالد سومرو

151

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٰمختلف علاقوں کے رہائشی معذور افراد کی جانب سے معذور کوٹہ کے تحت سرکاری اداروں میں نوکریاں نہ ملنے کے خلاف ہفتے کے روز بھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی ۔اس موقع پر محمد خالد سومرو،فاروق احمد اور دیگر نے کہا کہ معذور افراد کو اُن کے حق سے محروم رکھا جارہاہے جو کہ معذور افراد کے ساتھ بڑی نا انصافی ہے اور معذور افراد سخت پریشانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے سرکاری ادارں میں نوکریوں کے لیے معذور کوٹہ کے تحت کاغذات بھی جمع کرائے ہیں جبکہ کئی اداروں میں انٹر ویو بھی دیے ہیں لیکن نوکریاں نہیں مل رہی ہیں اور ہمارے حق پر ڈاکا ڈالتے ہوئے معذور کوٹہ پر سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی جارہی ہیں جبکہ ہم معذور افرادکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ ہمیں معذور کوٹہ کے تحت نوکریاں دے کر بھوک اور بدحالی سے بچایا جائے۔