سکھر، سورج آگ برسانے لگا، پارہ 41 سے 43 سینٹی گریڈ

234

سکھر( نمائندہ جسارت ) سکھر میں سورج آگ اگلنے لگا، پارہ 41 سے 43 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،،مزید اضافے کا امکان، ہینڈ پمپ پر بچوں کا رش، ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، سکھر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سکھر ہفتے کے روز درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ سے 43 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گرمی بڑھنے کے باعث شہر کی سڑکوں پر سناٹوں سمیت گرمی شدت کو کم کرنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کیساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں لگے ہوئے ہینڈ پمپوں پر چھوٹے بچے بھی نہانے میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں، جبکہ سوئمنگ پولوں پر نوجوانوں کا رش نہا گرمی کی شدت کو کم کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے شدید گرمی کے باعث لوگ گھروں میں محبوس ہوکر رہ گئے، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم دکھائی دیا۔