قلات، گھریلو ناچاقی پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا

144

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع قلات میں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح قلات پولیس کو اطلاع ملی کہ مرغی خانہ باب قلات ایریا کے پاس ایک آدمی زخمی حالت میں پڑا ہوا ہے، جس پر ایس ایچ او قلات و دیگر پولیس فوری موقع پر پہنچ کر زخمی کو سول اسپتال قلات پہنچایا، جہاں ان کی شناخت محمد گل ولد حاجی خان قوم محمد حسنی سکنہ مغلزئی قلات کے نام سے ہوئی جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ایس ایچ او قلات کے مطابق اسے اپنے بھائی گل محمد نے قتل کیا ہے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے کلاشنکوف بھی بر آمد کرلی، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔