ائرپورٹس سمیت اہم شاہراہوں پر احتجاج پر عائد پابندی میں توسیع

278

کراچی(نمائندہ جسارت) سندھ حکومت نے صوبے میں اہم قومی شاہراہوں، ائرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنز پر احتجاج کے خلاف عائد پابندی میں مزید 2 ماہ کی توسیع کردی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں اہم قومی شاہراہوں، ائرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنوں پر احتجاج پرعائد پابندی میں 60 روز کی توسیع کی گئی ہے۔ نوٹیفیکشن کے بعد اہم قومی شاہراہوں پر دھرنے اور احتجاج پر پابندی کا اطلاق 15اگست تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق نشاندہی کردہ مقامات پر ٹریفک بلاک کرنا بھی جرم ہوگا جب کہ بس اڈوں، جامعات سے منسلک سڑکوں اور صنعتی ایریا کی سڑکوں پر احتجاج بھی ممنوع ہوگا۔