احساس پروگرام کی قسط میں ایک ہزار روپے بڑھانے کا فیصلہ

134

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار روپے سے بڑھانے کا اعلان کر دیا ،پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کی رقم بڑھا دی گئی ہے ، اب رقم 12 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احساس نشوونما 14 اضلاع میں چل رہا ہے جہاں 50 سینٹر گزشتہ برس میں کھلے ، کوویڈ کی مشکلات کے باوجود اس پروگرام کو رواں رکھا گیا ہم اس سال اس پروگرا کو 50 اضلاع میں لے کر جا رہے ہیں اور اس کے لیے 150 احساس نشونما سینٹر کھولے جائیں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپرا رولز کے تحت پہلے ہماری اس پروگرام کے لیے پارٹنر شپ دو بینکوں سے تھی جن کے باعث مستحقین کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں ، بہت سے لوگوں کے گھروں کے قریب یہ بینک موجود نہیں جس کے باعث انہیں دور دراز علاقوں کا سفر کرنا پڑتاہے ، اس بار ہم اسٹیٹ بینک کا اشتراک کر رہے ہیں جس کے باعث مستحقین کسی بھی بینک میں اکاو¿نٹ کھلوا سکیں گے ۔