سجاول: گھوٹا رو موری کے قریب کارروائی، روپوش ملزم گرفتار

200

سجاول(نمائندہ جسارت)پولیس نے مختلف کارروائیوںمیں بین الاضلاعی گٹکاسپلائر اور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں گٹکا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دڑو کلیم احسن نے محمود واہ اسٹاپ پرفجر کے وقت کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائر حسن بلوچ کو گرفتار کرلیا جبکہ 2ساتھی فرار ہوگئے ، ملزم کی مزدا سے 2ہزار پوری سفینہ گٹکا ، 20کلو تیار شدہ دیسی گٹکا برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او سجاول راجا نوید سرفراز نے گھوٹا رو موری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم عیسوماچھی ایک مقدمے میں مفرور تھا۔