وفاقی حکومت غنڈی گردی پر اتر آئی ہے،عاجز دھامراہ

247
حیدرآباد:پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات اعجاز دھامراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی اطلاعات سیکرٹری عاجز دھامراہ نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے بجٹ کو اعداد وشمار کا رد وبدل قرار دیا ہے۔ وہ پی پی حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر صغیر قریشی ودیگر بھی موجود تھے ۔ انہوںنے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کو اس کاحصہ دیاجائے 18ویں ترمیم کے بعد این ایف سی ایوارڈ میں کسی صوبے کے حصے سے کٹوتی نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت غنڈی گردی پر اتر آئی ہے۔ اسمبلی میں احتجاج حزب اختلاف کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت نے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ سندھ سے تعصب رواں رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے دو اسکیموں کے لیے سات ارب روپے رکھے ہیں جن میں سے ایک اسکیم پر پچاس فیصد ادائیگی پہلے سندھ حکومت کرچکی ہے ،وفاقی حکومت نے سہون جام شوروڈبل روڈ فنڈ جاری نہیں کیے جس کے باعث یہاں حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں حکومت بتائے تین سالوں کے دوران کتنے لوگوں کو ملازمتیں فراہم کیں ؟ حکومت نے عوام کو صرف بے روز گاری دی ہے ۔