حکومت نے بجٹ سے قبل ہی ہر شے مہنگی کردی تھی ، ابوالخیر زبیر

322

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے کہنے پر بجٹ سے پہلے ہی بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی سے ملک کو دوچار کردیا تھااس بجٹ میں اس مہنگائی کو کم کرنے کیلےے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس موجودہ حکومت میں جس رفتار سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اس تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔