اسرائیلی عقوبت خانے میں فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کی وڈیو نشر

74

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کی ویب سائٹ پر پہلی بار ایک ایسی وڈیو نشر کی گئی ہے جس میں اسرائیلی فوج کے درندہ صفت اہل کاروں کو جزیرہ نما نقب کی جیل میں گھس کر وہاں پرموجود نہتے فلسطینی قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق یہ وڈیو کوئی 2 سال پرانی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صہیونی فوجی جلاد درجنوں فلسطینی قیدیوں کو باندھ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس واقعے میں ملوث فوجی اہل کاروں کی تعداد 10 ہے، جب کہ صرف 4 سے پوچھ گچھ کی گئی۔