کینیڈا میں شہید ہونے والے مسلمان گھرانے کی نمازِ جنازہ ادا

492
کینیڈا: مسلمان گھرانے کی نمازِ جنازہ کے موقع پر ہزاروں افراد ریلی نکال رہے ہیں

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں حال ہی میں شہید کیے جانے والے 4 مسلمان شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس موقع پر ہفتے کے روز ریلی بھی نکالی گئی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز ایک مارچ منعقد ہوا، جس میں مختلف مذاہب کے افراد نے شرکت کی۔ یہ مارچ اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کی مخالفت میں کیا گیا۔ شرکا کی تعداد ہزاروں میں تھی اور وہ جان لینن کا معروف گیت ’امن کو ایک موقع دو‘ گا رہے تھے۔ ایک 19سالہ حملہ آور نے اپنا پک اپ ٹرک دانستہ طور پر مسلمان خاندان پر چڑھا دیا تھا۔ پولیس نے اسے مسلمانوں سے نفرت پر مبنی کارروائی اور دہشت گردی قرار دیا تھا۔