لبنان میں مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے

122
لبنان: ایندھن کے بحران کی وجہ سے پیٹرول پمپ کے باہر طویل قطاریں لگی ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی عوام نے اقتصادی بحران اور مقامی کرنسی کی قدر وقیمت میں کمی کے باعث مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے دارالحکومت بیروت میں جلوس نکالا۔ شہر کے مختلف مقامات پر یکجا ہونے والے مظاہرین نے ٹائر جلاتے ہوئے بعض مرکزی شاہراؤں کو بند کردیا اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔ سیکورٹی فورسز نے مداخلت کرتے ہوئے سڑکوں کو آمدورفت کے لیے کھولا۔ لبنانی معیشت 1975ء سے 1990ء کی خانہ جنگی کے بعد سے اب تک بحران کا شکار ہے۔