امریکی وزیر خارجہ اور چینی مشیر کے درمیان تلخ کلامی

110

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور چین کی خارجہ پالیسی کے سینئر مشیر یانگ جی ایچی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس بات چیت میں ان تمام معاملات پر بحث ہوئی، جن پر ان دونوں بڑی عالمی طاقتوں کے مابین اختلافات پائے جاتے ہیں۔ بلنکن نے ہانگ کانگ میں جمہوری اقتدار کو درپیش چیلنجوں، سنکیانگ میں ایغور مسلمان اقلیت پر مظالم، تائیوان، تجارت اور کئی دیگر مسائل پر اپنا موقف پیش کیا۔