امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 13 افراد زخمی

497
آسٹن (ٹیکساس): فائرنگ کے مقام پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

آسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کے ایک تازہ واقعے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے اور زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ حکام نے احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئی وفاقی تفتیشی بیورو ایف بی آئی سے مدد کے لیے رابطہ کر لیا ہے۔ فوری طور پر اس حملے کے محرکات غیر واضح ہیں۔