قومی ٹیم24 ویں ایشین تائیکوانڈوچیمپئن شپ میں شرکت کے لئے لبنان پہنچ گئی

179
کراچی ائر پورٹ پر تائیکو انڈو کے کھلاڑیوں کا بیروت روانگی سے قبل گروپ فوٹو

کراچی(اے پی پی) 18 رکنی قومی ٹیم 24 ویں ایشین تائیکوانڈوچیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بیروت، لبنان پہنچ گئی، قومی تائیکوانڈو ٹیم کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے نجی ائرلائن کے ذریعے 7 گھنٹے کی مسافت طے کرتے ہوئے براستہ دوحا بیروت انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی تو وہاں لبنان تائیکوانڈو فیڈریشن کے عہدیداران نے ٹیم کا استقبال کیا ائیرپورٹ پر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ کرائے گئے جو کہ سب منفی آئے قومی ٹیم نے کرونا سے بچا کیلئے لاگو تمام ایس او پیزپر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے آج سے اپنی ٹریننگ سیشن کاآغازکرے گی ۔ آج بیروت میں ہونے والی ایشین تائیکوانڈو جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی عمرسعیداورمرتضی بنگش کریں گے قومی ٹیم 14 جون کو کھیلے جانے والے تائیکوانڈو پومزے ایونٹ میں حصہ لے گی، ایشین تائیکوانڈو چیمپئن 16 تا 18 جون کھیلی جائے گی جبکہ بیروت اوپن کے مقابلے 19 تا 21 جون منعقد ہوں گے۔