نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

211

پیرس (جسارت نیوز)عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو شکست دے کر فرنچ اوپن کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اسٹیفانوس اسٹسپاس نے الیگزینڈرزویرو کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ فرنچ اوپن کے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے کلے کورٹ کنگ اسپین کے رافیل نڈال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 ، 6-3، 6-7 اور 6-2 سے شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جوکووچ کو ایک مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ مجموعی طور پر 18 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 5یونان کے ا سٹیفانوس اسٹسپاس نے عالمی نمبر 6 جرمنی کے الیگزینڈر زویرو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 6-3 ، 6-3 ، 6-4 ، 6-4 اور6-3 سے کامیابی حاصل کی اور پہلی مرتبہ فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔