انٹرنیشنل فٹ بال فرینڈلیز میں جاپان نے سربیا کو شکست دے دی

277

ٹوکیو (جسارت نیوز) انٹرنیشنل فٹ بال فرینڈلیز میں جاپان نے سربیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے ہرا دیا۔ جونیا اتو کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ نویرو ا سٹیڈیم، کوبی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم جاپان نے سربیا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0 سے زیر کیا۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی تاہم دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں جاپان کے جونیا اتو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو آخر تک قائم رہی۔ ارسلان زکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوسوو نے گیمبیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی جبکہ اولمپک ا سٹیڈیم، ڈی راڈس میں کھیلے گئے میچ میں الجیریا نے تیونس کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔