پی ایس ایل میں آج 2 میچ ہوں گے

119

ابوظہبی(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شیخ زید ا سٹیڈیم، ابو ظہبی میں مدمقابل ہوں گی۔ لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی روز دوسرا میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ 5ویںنمبر پر ہے۔