ماشا یونائٹیڈ یوتھ کپ فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

250

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماشا یونائٹیڈ یوتھ کپ فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ماشا یونائٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو رائے انتخاب علی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ماشا یونائیٹڈ اور گلشن سوکر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔زاہد حسین بلوچ کو ٹورنامنٹ کا آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں10 اکیڈمیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ٹاپ 2,2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 25 جون کو جبکہ فائنل 27 جون کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔