شعیب ملک دباؤ کا سامنا کرنا جانتے ہیں انہیں کپتان ہونا چاہیے، عمران نذیر

260

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عمران نزیر کا کہنا ہے کہ شعیب ملک دباؤ کا سامنا کرنا جانتے ہیں انہیں کپتان ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سر پر ہے کسی کو نہیں پتا کہ اوپنر اور مڈل آرڈر میں کس نے آنا ہے، فخر زمان اور شرجیل خان سے اوپن کرایا جائے۔عمران نذیر نے کہا کہ ہمیشہ لاہور قلندرز کو سپورٹ کیا لاہور قلندرز اب بھی فیورٹ ہے، لاہور قلندرز کو اس وقت بھی فیورٹ قرار دیتا تھا جب کوئی پسند نہیں کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل شروع ہونا خوش آئند ہے۔